مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے نیو یارک پہنچ گئےہیں جہاں وہ پیر کے دن کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب کریں گے صدر احمدی نژاد نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام سماجی و معاشرتی نظم ونسق چلانے ،اور بین الاقوامی مسائل کے حل نیزامن و صلح برقرار کرنے کے لئےاعلی اور بہترین نمونہ ہیںصدر احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پروہ دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں اور حکام سے ملاقات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقاتیں ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے اورانھیں فروغ دینے کا بہترین موقع ہیں ۔صدر احمدی نژاد نے کہاکہ وہ نیویارک میں اپنے قیام کے دوران امریکی دانشورں ، امریکہ میں مقیم ایرانیوں ، امریکی مسلمانوں ،کچھ عیسائی اوریہودی رہنماؤں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ بعض امریکی ذرائع ابلاغ سے بھی گفتگو کریں گے انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت امریکی عوام کو درست اطلاعات فراہم نہیں کررہی ہے جبکہ امریکی عوام صحیح اطلات حاصل کرنے کی تمنا رکھتے ہیں
آپ کا تبصرہ